خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ بھی تائید کریں گے

خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایسا مشورہ دے ...
خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ بھی تائید کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث قوم مشکل وقت کا سامنا کر رہی ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری مشکل وقت میں جگت بازی سے گریز کریں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ اس آفت کے وقت پر ازراہ کرم جگت بازی سے گریز بہتر ہے۔ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ ضروری ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بطور حکمران آپ کی ذمہ داری جوڑنے اور متحد کرنے کی ہے۔ ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔