جاویدحنیف میوکی کاوشوں سے18انچ کی سیوریج پائپ لائن کی تبدیلی کا کام شروع

جاویدحنیف میوکی کاوشوں سے18انچ کی سیوریج پائپ لائن کی تبدیلی کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 233 جاوید حنیف میو کو عوامی رابط آفس پر ٹان آرگنائزر ساجد راجپوت،جوائنٹ آرگنائزر راشد غوری، اور سابقہ یوسی 25 چیرمین وسیم الدین میو کو موصول عوامی پریشانی کے مسئلے کو ایم کیو ایم پاکستان یو سی 27 انچارج اصغر، و دیگر زمہ دران کی یوسی 27 کی مین سندھ گورنمنٹ سیوریج پائپ لائن 18 انچ جو گزشتہ دنوں میں بیٹھ گئی تھی جس پر جاوید حنیف میو، نے سیوریج بورڈ کورنگی زون سے سیوریج پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی سیوریج بورڈ کے اسلم اعوان و عابد شیخ نے تاکہ رمضان المبارک کے موقع پر اس عوامی پریشانی کو حل کیا جائے آج ہی 18 انچ کی سیوریج پائپ لائن کی تبدیلی کام شروع ہو گیا ہے اس موقع پر کورنگی ٹان آرگنائزر ساجد راجپوت، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا، جوائنٹ آرگنائزر راشد غوری سابقہ یوسی 25 چیرمین وسیم الدین میو یوسی 27 آرگنائزر اصغر شکیل میو، سنی، و دیگر زمہ دران کے ساتھ عوام و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اس سیوریج لائن کی وجہ سے دارالاسلام مسجد گلستان مسجد جی ایریا ای ایریا کی مساجد گلیوں سینکڑوں گھروں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہے اس موقع پر موجود عوام و معززین علاقہ مکینوں بروقت ایکشن لیتے ہوئے کام کا ابتدائی کام شروع ہوا جو کے الیکٹرک کی مین لائن 11 ہزار کی وجہ سے روکنا پڑا تھا جس پر وسیم الدین میو، نے فوری کے الیکٹرک حکام GM فیض جنید DGM محسن Meneger اویس رحمان کورنگی کلسٹر کے نویدِ محفوظ سے رابط کر کے اس جس پر کے الیکٹرک حکام نے فوری کام کرتے ہوئے کام مکمل کیا جس کے بعد سیوریج پائپ لائن کی تبدیلی کا کام شروع ہو گیا جو کل تک مکمل ہو جائے گا آج ہی سے سیوریج کا پانی جہاں کھڑا تھا وہ ختم ہو گیا جس پر عوام کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے اور ایم کیو ایم پاکستان کا خصوصی شکریہ اداکیا