ماہ صیام میں خصوصا'' مستحقین کی ہرممکن امدد و اعانت کی جائے 

ماہ صیام میں خصوصا'' مستحقین کی ہرممکن امدد و اعانت کی جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گذشتہ دو عشروں سے زائد عرصہ سے غریب عوام کی خدمت میں سرگرم عمل ''الفتاح فا_¶نڈیشن'' نے اس سال بھی رمضان المبارک میں سفید پوش مستحق گھرانوں میں راشن اور کپڑوں کی تقسیم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا، جس کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی کارکن، روٹری کلب کراچی انٹراسٹی کے صدر سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ تھے۔ اس موقع پر نسیم شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مستحق اور پریشان حال لوگوں کو ہمیں خود تلاش کر کے ان تک جو بھی ممکن ہو سکے، امداد پہنچانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین کی مدد کا اجرسترگنا زیادہ ہے اس لئے اس مقدس مہینہ میں خصوصا'' مستحقین کی ہرممکن مدد و اعانت کی جائے۔ الفتاح فا_¶نڈیشن کی سربراہ محترمہ عفت صفدر نے بتایا کہ ہمارے ادارے کی جانب سے تقریباً سارا سال مستحق لوگوں کی امداد کی جاتی ہے اور ہم یہ تمام کام بغیر حکومتی سرپرستی یا گرانٹ کے، اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں۔ تقریب کے دیگر خصوصی مہمانوں میں ''سہارا'' کے اکبر علی رانا، ''شہنائی'' کی مہناز اختر، ''سیوا'' کی انیلہ قیوم، ''روشن دنیا'' کی طلعت خان، صائمہ بلڈرز کے امان صاحب، معروف بلڈر ندیم صاحب، منگی صاحب، وینس چینل کی میزبان طیبہ میمن، نعت خواں ہما، پروگرام آرگنائزر و ڈراما نگار زرین جیا، سینئر صحافی و قلم کار جاوید الرحمٰن خان و دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔