امریکہ نے روس میں دہشتگرد حملے پر رد عمل جاری کر دیا

امریکہ نے روس میں دہشتگرد حملے پر رد عمل جاری کر دیا
امریکہ نے روس میں دہشتگرد حملے پر رد عمل جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ نے روس میں گزشتہ شب ہونے والے دہشتگرد حملے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ ہماری جانب سے روس کو ممکنہ حملے کی وارننگ بھی دی گئی تھی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس ماسکو میں دہشت گرد حملے کے منصوبے کی اطلاع تھی، جس میں ممکنہ طور پر بڑے اجتماعات کو نشانہ بنایا جانا تھا اور یہی وجہ ہے کہ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی۔ایڈرین واٹسن نے کہا کہ امریکا نے یہ معلومات روسی حکام کے ساتھ شیئر کی تھی تاہم ایک تقریر میں پوتن نے امریکا کی جانب سے انتباہ کو “اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں بلیک میلنگ اور ہمارے معاشرے کو ڈرانے اور غیر مستحکم کرنے کے ارادے سے ہیں۔

یاد رہے 22 مارچ کو رات گئے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردوں نے کنسرٹ ہال میں فائرنگ کر کے 60 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ حملے میں 145 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔ فوجی کپڑوں میں ملبوس 5 حملہ آور نے کنسرٹ ہال کی عمارت میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور پھر گرینیڈ پھینک دیا۔

ہزاروں افراد کی گنجائش کے حامل کنسرٹ ہال میں راک بینڈ میں ’پکنک‘ کا کنسرٹ تھا اور حملے کے بعد وہاں ہر جانب آگ پھیل گئی۔ اس تھیٹر میں ساڑھے 9 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور کنسرٹ کے فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی مناسبت سے حساب لگایا جائے تو حملے کے وقت ہال میں 6ہزار 200 سے زائد لوگ موجود تھے۔