چینی سیکنڈل میں خسرو بختیار کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کی جائے، پرویز ملک

چینی سیکنڈل میں خسرو بختیار کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کی جائے، پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے وزیراعظم عمران خان سے چینی انکوائری کمیشن رپورٹ سے متعلق سوالات پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ خسرو بختیار کے بھائی سے پوچھ گچھ نہیں ہوئی کیونکہ ان کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں تو سلیکٹڈ عمران نیازی بتائیں کہ مریم نواز، حسن، حسین، سلمان شہباز اور یوسف عباس کے پاس کون سا سیاسی عہدہ تھا؟ کمیشن بنانا، رپورٹ شائع کرنا سب عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو بچانے کا ایک سرکس اور نوٹنکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزحکومت کی جانب سے بنائے چینی کمیشن کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
،۔چینی اور آٹا چور وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کرسی پر بٹھایا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ جو سوال شریف فیملی سے کئے ہیں ہی سوال عمران خان، چیئرمین نیب اور عثمان بزدار سے بھی کیئے جائیں۔ اگر نالائق حکمران مزید قوم پر مسلط رہے تو ملکی معیشت کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگااگر نالائق حکمران مزید قوم پر مسلط رہے تو ملکی معیشت کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا۔اس موقع پرچوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہچینی کمیشن کابنانا، رپورٹ شائع کرنا سب عمران صاحب کو بچانے کا ایک سرکس اور نوٹنکی ہے۔چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری عمران اور بزدار نے دی اور کرپشن شریف خاندان کی ملوں نے کر لی؟ او کوئی شرم کر کوئی حیا کرو،عمران اور بزدار کو چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری دینے کی میٹنگ کیسے یاد نہیں۔