اوکاڑہ:مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق، 4افراد شدید زخمی
اوکاڑہ(بیورورپورٹ) مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے،ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افرادشدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 4 جی ڈی اسلام پورہ کے رہائشی عبدالرزاق کے مکان کی بوسیدہ چھت گر نے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔اطلاعات ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا جس میں ایک بچہ عبدالرحمن ولد عبد الرزاق ملبے تلے دب جانے سے جاں بحق ہو چکا گیاجبکہ دیگر چار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
چھت گر گئی