گلیات،  خیرہ گلی کے مقام پر  2بسوں میں تصادم ، ایک بس کھائی میں گرنے سے  8افراد جاں بحق

گلیات،  خیرہ گلی کے مقام پر  2بسوں میں تصادم ، ایک بس کھائی میں گرنے سے ...
گلیات،  خیرہ گلی کے مقام پر  2بسوں میں تصادم ، ایک بس کھائی میں گرنے سے  8افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلیات( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلیات میں خیرہ گلی کے مقام پر 2 بسوں میں تصادم ہوا جس کے بعد ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے  8 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے ۔ 

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دونوں بسوں میں ریس کے دوران پیش آیا ، تصادم کے بعد ایک بس گہری کھائی میں گر گئی ، حادثے میں  8 افراد جاں بحق جبکہ   20  زخمی ہو گئے ۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز نے   ٹریفک حادثے  میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے  جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعلیٰ نے  زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ، وزیر اعلی حمزہ شہباز نے  منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی ہدایت بھی کی جبکہ  حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -