موبی لنک فاﺅنڈیشن نے جہانگیر اختر قریشی ٹرسٹ کے طلبہ کےلئے موبائل لائبریری فراہم کردی

موبی لنک فاﺅنڈیشن نے جہانگیر اختر قریشی ٹرسٹ کے طلبہ کےلئے موبائل لائبریری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) موبی لنک فاﺅنڈیشن نے جہانگیر اختر قریشی ٹرسٹ کی پہلی کرن سکول سسٹم کے طلبہ کو ایک موبائل لائبریری فراہم کردی ہے تاکہ سکول کے طلبہ کے درمیان اضافی نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکی۔ موبائل لائبریری اسلام آباد اوراس کے نواحی علاقوں میں واقع پہلی کرن سکول سسٹم کے آٹھ کیمپسز کے 14سو سے زیادہ طلبہ کی پڑھائی کیلئے کتابیں لیکرجائے گی ۔ اس حوالے سے موبی لنک کے مرکزی دفتر میں موبائل لائبریری کی چابی حوالے کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں موبی لنک کے سینیئرمینجمنٹ‘ موبی لنک ٹارچ بیررز‘ جے اے کیو ٹرسٹ بورڈ آف ٹرسٹیز اور پی کے ایس ایس کے طلبہ نے شرکت کی۔ موبی لنک کارپوریٹ کمیونیکیشن کے سربراہ عمر منظور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے اے کیو ٹرسٹ کے ساتھ ہماری شراکتداری ، موبی لنک فاﺅنڈیشن کے وسیع ترعزم کا ایک حصہ ہے تاکہ پاکستان کے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ موبی لنک موبائل لائبریری بچوں میں کتب بینی کے رجحان میں اضافہ اور تعلیم کے فوائد سے آگاہی میں معاون ثابت ہوگی۔ موبی لنک فاﺅنڈیشن نے موبائل لائبریری کو ایک گاڑی میں قائم کیا ہے جس کے شیلفوں میں بچوں کیلئے کہانیوں، مختلف سرگرمیوں، پریوں اورمعلومات عامہ کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔ موبائل گاڑی اسلام آبادمیں پی کے ایس ایس کے آٹھ تعلیمی اداروںکا سفرکرے گی اورہرہفتہ طلبہ کو”ریڈنگ پیریڈز“ کے دوران کتب فراہم کرے گی۔ گاڑی کو جے اے کیو ٹرسٹ کے رضاکارسٹاف اورپی کے ایس ایس کے اساتذہ کے سفر کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا تاکہ موبائل لائبریری کواستعمال کرتے ہوئے معلوماتی نشستیں منعقد کی جاسکیں۔
 

مزید :

کامرس -