سہولیات کے بغیر نیوجوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ملتان (خبر نگار خصوصی)ضلع کچہری ملتان میں واقع سیشن وسول عدالتوں کوسہولیات کے بغیر نیو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
۔ اس ضمن میں ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری سید ریاض الحسن گیلانی نے219 ممبران وکلاء کی جانب سے پٹیشن دائر کی ہے کہ عدالتوں کوسہولیات دئیے بغیرضلع کچہری سے نیو جوڈیشل کمپلیکس ملتان میں منتقل کردیاگیاہے جہاں وکلاء کے لئے چیمبر،بارروم اورلائبریری سمیت دیگر بنیادی سہولیات ہی دستیاب نہیں ہیں نیز سائلوں کے لئے بھی بنیادی سہولیات موجودنہیں ہیں۔