حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی، علی امین

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی، علی امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)  وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت نے کوئی آفر نہیں کی وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بلی کے خواب میں ہمیشہ چھیچھڑے آتے ہیں اور مولانا کے خواب میں کرسی آتی ہے، مولانا کو حکومت نے کسی عہدے کی کوئی آفر نہیں کی وہ جھوٹ بول رہے ہیں، ہم حکومت کو بغیر ڈیزل کے چلائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا کو ان کے حلقے کے عوام نے بھی مسترد کردیا ہے اس لیے اب وہ اپنا ذہنی توازن بھی کھو بیٹھے ہیں، اب وہ میرا مقابلہ بھی نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینا حلوے کھانے والوں کا کام نہیں، وہ 12دن بھی نہیں ٹک سکے، دھرنا ایکسپرٹ تو صرف ہم ہیں۔وفاقی وزیرنے کہا کہ مولانا نے اسلام کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا، ان کے دھرنے نے کشمیرکاز کو بھی نقصان پہنچایا، مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے دوران کروڑوں روپے کہاں سے لیے قوم کو اس کا حساب دیں۔سابق وزیراعظم کے بیرون ملک جانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت نے جانے کی اجازت دی، لیکن ہم اسے چھوڑیں گے نہیں، نوازشریف قوم کا پیسہ لوٹ کر بھاگ گیا، واپس لانے کیلئے زور لگائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ موجود ہے، دھاندلی ہوئی ہے تو مولانافضل الرحمان کا بیٹا کیوں ممبراسمبلی بنا ہوا ہے، مولانا کے دھرنے نے کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچایا۔
علی امین  

مزید :

علاقائی -