پیرو فورس اہلکار بھی رشوت خور نکلے‘ 4معطل

پیرو فورس اہلکار بھی رشوت خور نکلے‘ 4معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبرنگار)شفیق آباد پولیس کے بعد پیرو فورس کے اہلکار بھی مبینہ طور پر دیہاڑیاں لگانے لگے ہیں۔ رشوت خور نکلے، بند روڈ پر ٹرک ڈرائیوروں سے سرعام رشوت لینے لگے،واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ایس پی مجاہدکانوٹس ،4اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی۔ بتایاگیا ہے کہ پیرو فورس کے اہلکار دن کے اوقات میں بند روڈ پر رشوت لے کر ٹرک پارک کروانے لگے۔ پیرو فورس ٹیم نمبر 8 کی رشوت لیتے ہوئے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے پیروفورس کے اہلکار گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی ٹرک ڈرائیوروں سے رشوت وصول کرتے ہیں اور پھر ان کو ٹرک کھڑا کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں دن کے اوقات میں ٹرک کھڑا کرنے پر چالان ہوتا تھا لیکن اب پیرو فورس کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر پیسے لے کر ٹرک کھڑا کرنے دیتے ہیں۔دوسری جانب ایس پی مجاہد شہزاد نے بند روڈ پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والے پیرو فورس کے 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ اس کے علاوہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو اہلکاروں کیخلاف انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -