فرانس، 8 شرپسندوں پر مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد

فرانس، 8 شرپسندوں پر مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد
فرانس، 8 شرپسندوں پر مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( آن لائن)فرانسیسی حکام نے 3کم عمر لڑکوں سمیت 8 افراد پر مساجد اور سیاست دانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر دار ! انسانوں کی یہ چیز نیوکلیئر ہتھیاروں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔۔۔ روسی صدر نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان ہر کوئی دنگ رہ جائے گا
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزمان میں دائیں بازو کا ایک انتہا پسند بھی شامل ہے جس نے سیاسی رہنماؤں اور مساجد پر حملوں کے لیے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے جبکہ ان ملزمان کی عمریں 17 سے 29 سال کے درمیان ہیں اوران پر دہشت گردی کی مجرمانہ سازشوں میں ملوث ہونے کا الزم عائد کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سرفہرست ملزمان میں الیگزینڈ نیسین شامل ہے جس نے دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں کے لیے ایک تنظیم بنا رکھی تھی۔ جسے گزشتہ جون میں مارسیلیا سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے اپنے مذموم عزائم انٹرنیٹ کے ذریعے ظاہر کیے اور اعلان کیا کہ وہ سیاہ فاموں، دہشت گردوں اور پناہ گزینوں پر حملے کرے گا۔واضح رہے کہ یہ 21 سالہ ملزم نئے نازی گروپ سے تعلق رکھنے والے بیرنگ پریفک سے متاثر لگتا ہے جس نے 2011ء میں ناروے میں فائرنگ اور بم دھماکے میں 77 افراد قتل کردیئے تھے۔