ڈیرہ ‘ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5 مزدور زخمی ‘ ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال کادورہ

ڈیرہ ‘ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5 مزدور زخمی ‘ ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5مزدور ملبے تلے دب کر زخمی۔زخمیوں میں مالک مکان بھی شامل ہے۔ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

۔تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر ایف میں شاکر انصاری کا مکان زیر تعمیر تھا پلر ڈال کر چھت کو محفوظ کیا جارہا تھا۔کہ اچانک پلر سلپ ہو گیا اور چھت زمیں بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں مکان مالک شاکر انصاری 4مزدور ارشد۔محمد عارف۔عبدالرحمن۔یسین شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں دو زخمیوں کو فسٹ ایڈ جبکہ 3 کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا۔تھانہ سٹی کے ایس ایچ او احمد علی بخاری بھی موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کردی۔جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار بلاک ایف ڈیرہ غازیخان میں زیر تعمیر چھت گرنے اور زخمیوں کی اطلاع پر جائے حادثہ پر پہنچے . امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاانہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں داخل مریضوں کی بھی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔