سکردو میں پانی کی شدید قلت، شہریوں نے ہمت دکھائی اور کیا حل تلاش کیا ؟ آپ بھی جانیے
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سکردو میں پانی کی شدید قلت عوام کیلیے وبال جان بن گئی ، شہریوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کیا اور 1 ارب روپے جمع کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق سکردو شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس کے حل کے لیے شہریوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی مدد آپ کے تحت اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور فنڈز اکٹھے کر کے منصوبے پر کام شروع کروا دیا۔