میو ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کی ابتر صورتحال ، مریضوں کی بد دعائیں ، حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ

میو ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کی ابتر صورتحال ، مریضوں کی بد دعائیں ، حکومت سے ...
میو ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کی ابتر صورتحال ، مریضوں کی بد دعائیں ، حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جاوید اقبال سے ) صوبائی دارالحکومت کے میو ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ نے ہسپتال کی کارکردگی کا" پوسٹ مارٹم "کر دیا ہے ایشیاء کے سب سے بڑے مرکز صحت میوہسپتال کے مذکورہ شعبہ کے سربراہ نے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مریضوں کے دل کے آپریشن اینجیوگرافی پلاسٹی اور ایمرجنسی پرائمر ی این جی او گرافی  کرنے کے لیے ہسپتال اور اس کا ڈائریکٹر فنانس فنڈز فراہم کر رہا ہے نہ  سامان دے رہا ہے جس سے مذکورہ شعبہ میں دل کے مریضوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں رہا اور مجبوراً سرجری اور دیگر دل کے پروسیجرز سامان ملنے تک معطل کر دیئے گئے ہیں۔

 اس حوالے سے مریضوں کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال کے اندر دل جیسے حساس ترین شعبے کا یہ عالم ہے تو ہسپتال کے دیگر شعبوں میں مریضوں کو سہولیات کا کیا عالم ہوگا ہسپتال کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے اور مریض مفت  ادویات کی سہولیات نہ ملنے  پر جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔ اور حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔