صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ ذرائع کے مطابق فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ پنجا ب سو سا ئٹی میں شر افت کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 5لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔ستوکتلہ میں ذیشا ن کے گھر سے 2 ڈاکو 50 ہزار،سمن آباد میں اصغر کے گھرسے چارڈاکو ایک لاکھ 30ہزاراور نو لکھا کے علا قہ میں فیا ض سے دوڈاکو 70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے جبکہ نشترکالونی میں واجدسے 2لاکھ،رائیو نڈسٹی میں جاویدسے 1لاکھ،ما ڈل ٹا ؤ ن میں اشفا ق اور اسکی فیملی سے 50ہز ار روپے کی نقد ی،غا زی آ با د میں عتیق سے 40ہز ار،نو اب ٹاؤن میں راحیل سے ایک لاکھ30ہزار،گلشن اقبا ل میں ہا رون سے 20ہزار،وحد ت کا لو نی میں وسیم سے 23ہزار،شاہدرہ ٹا ؤ ن میں جا وید سے 14ہزارکی نقدی اور گلشن راوی مین رفیق سے 40ہزار نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ اسلام پو رہ میں طاہر ،مغل پو رہ میں ریاست،ہربنس پورہ میں اجمل کی گاڑیاں اور اسلام پو رہ میں ملن،شاہدرہ میں سنی،مغل پو رہ میں احمد،نواب ٹاؤن میں عاصم ،سندر میں اشفاق،جنوبی چھاؤنی میں اسحاق،غازی آباد میں عمران اور نیو انارکلی میں علی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -