ساہیوال اور وہاڑی میں پولیس مقابلے،5ڈاکو ہلاک

ساہیوال اور وہاڑی میں پولیس مقابلے،5ڈاکو ہلاک
ساہیوال اور وہاڑی میں پولیس مقابلے،5ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال،وہاڑی(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال اور وہاڑی میں پولیس  کے ساتھ مقابلے اور شہریوں کی جوابی فائرنگ سے پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  ساہیوال میں  چار ڈاکو ایک بارات کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے قادر آباد ٹول پلاز کے قریب گھیر لیا۔ پولیس نفری کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں تین ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والوں ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ادھروہاڑی میںبھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو مارے گئے۔پولیس کےمطابق میلسی میں تین مسلح ڈاکو وں نے دکان میں ڈکیتی کی کوشش کی۔ اس دوران دکاندار کے بیٹے نےمزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کاکہناہےکہ دکاندار کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو مارے گئے جبکہ تیسرا فرار ہوگیا،جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -