’’ میرے شوہر کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ۔۔۔‘‘حنیف عباسی کی اہلیہ نے بڑی دھمکی دے دی

’’ میرے شوہر کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ۔۔۔‘‘حنیف عباسی کی اہلیہ نے بڑی ...
’’ میرے شوہر کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ۔۔۔‘‘حنیف عباسی کی اہلیہ نے بڑی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اڈیالہ جیل میں قید حنیف عباسی کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے خاوند کو سیاسی مخالفین کی جانب سے بدترین انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حنیف عباسی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقلی پر  کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے  کہا کہ ان کے خاوند عارضہ قلب میں مبتلا اور پولن الرجی کے مر یض بھی ہیں،چند ہفتے قبل ہی ان کے دل کے والو میں سٹنٹس ڈالے گئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال میں رکھنے کے لیے کہا تھا لیکن انہیں جیل میں ضروری ادویات بھی پہنچانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،حنیف عباسی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار سیاسی مخالفین اورحکومت پنجاب ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں حنیف عباسی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہجب حنیف عباسی سمیت کوئی بھی قیدی اپنی مرضی سے سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں نہیں آسکتا تو پھر جیل انتظامیہ کے خلاف انکوائری کرنے کے  بجائے ان کے خاوند کو انتقامی کاروائی کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایفیڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیاہے ،حنیف عباسی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں تصویر سامنے آنے پر آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر  بنائی گئی  انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے اور اسی رپورٹ کی روشنی میں حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کیا گیا ۔ جیل حکام کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رؤف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی حالانکہ نواز شریف کی رہائی کے موقع پر یہ دونوں بھی موقع پر موجودتھے۔یاد رہے کہسابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد جب رہائی ہوئی تو اس وقت جیل سپرٹنڈنٹ کے کمرے کی جو تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی اس میں پی ایم ایل (ن) کے قائد اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ہمراہ حنیف عباسی بھی بیٹھے نظر آرہے تھےجبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی کرسی پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات براجمان تھے ۔