ملک بھرمیں غیرمعیاری ڈیزل سپلائی ہونے کا انکشاف

ملک بھرمیں غیرمعیاری ڈیزل سپلائی ہونے کا انکشاف
ملک بھرمیں غیرمعیاری ڈیزل سپلائی ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)ملک بھرمیں غیرمعیاری ڈیزل سپلائی ہونے کا انکشاف ہواہے،محمودکوٹ ڈیپومیں ہزاروں ٹن غیر معیاری تیل کیلئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ،پی ایس او نے تیل سپلائی کرنے والی کمپنی سے آئل مارکیٹنگ کے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ محمودکوٹ ڈپومیں آنے والا ڈیزل غیرمعیاری ہے،پی ایس او نے بھی غیرمعیاری ڈیزل کی سپلائی کا اعتراف کیا اورساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ وائٹ پائپ لائن کے ذریعے سپلائی ہونے والا تیل معیاری نہیں تھا اور اس ڈیزل کا فلیش پوائنٹ بھی کم تھا۔معاملے پرتحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے،جس میں پی ایس او،وزارت پیٹرولیم اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں جو اگلے ہفتے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی۔
دوسری طرف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے محمودکوٹ ڈپوسے غیرمعیاری ڈیزل سپلائی ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کافی مقدارمیں غیر معیاری تیل ملک میں سپلائی ہوچکا ہے۔میر یوسف شہوانی کے مطابق لیبارٹری رپورٹ آنے پر محمود کوٹ ڈپو سے تیل کی سپلائی بند بھی رہی، انہوں نے ذمہ داروں کی نشاندہی کیلئے اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ہے۔ترجمان پی ایس او نے بتایاکہ ڈیزل کے غیرمعیاری ہونے کی جانچ پڑتال کرنے کی ذمہ دار متعلقہ کمپنی ہے،ٹرانسپورٹیشن معاہدے کے تحت وہ آئل مارکیٹنگ کمپنی کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔