ناقص کارکردگی ،ٹرمپ کی اپنے اٹارنی جنرل سے دوریاں انتہا کو پہنچ گئیں

ناقص کارکردگی ،ٹرمپ کی اپنے اٹارنی جنرل سے دوریاں انتہا کو پہنچ گئیں
ناقص کارکردگی ،ٹرمپ کی اپنے اٹارنی جنرل سے دوریاں انتہا کو پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کے اپنے اٹارنی جنرل جیف سیش سے دوریاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں ،ان دوریوں کا ثبوت ٹرمپ کے اس بیان سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ میرا کوئی اٹارنی جنرل ہی نہیں ہے اور یہ بہت تکلیف دہ بات ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان الفاظ کے علاوہ متعدد مواقع پر جیف سیشن کی کارکردگی پر اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہارکر چکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر ان سے غیر مطمئن نظر آئے اوراس کا اظہار بھی کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات سمیت بارڈر سکیورٹی کے معاملات پر جیف سیشن کے اٹھائے گئے اقدامات سے میں مطمئن نہیں ہوں۔
امریکی صدر سے جب یہ سوال کیا گیا کہ جیف سیشن کو ان کے عہدے سے معزول کیا جائے گا یا نہیں؟ تب ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے معاملے پر غور کریں گے کہ جیف سیشن کے بارے میں کیا قدم اٹھایا جاسکتا ہے ،تاہم مجھے ذاتی حیثیت میں ان کی طرف سے بہت زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔