شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ ...
شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ کے روز پاکستان سے براستہ قطر امریکہ کے لیے روانہ ہوئے تھے ، طویل سفر کے بعد وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایک روزقیام کریں گے جس کے بعد وہ نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس دوران شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 29 ستمبر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم دنیا کے سامنے رکھیں گے۔اسی روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔نیو یارک میں ان کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی ہو نا تھی لیکن بھارت ہاں کر کے اگلے روز ہی مکر گیا، جس کے بعد بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے معاملات مزید الجھا دیے۔