ایشیا کپ کا ایک اور بڑا معرکہ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

ایشیا کپ کا ایک اور بڑا معرکہ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو ...
ایشیا کپ کا ایک اور بڑا معرکہ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایشیا کپ کا ایک اور بڑا معرکہ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کا ایک اور بڑا معرکہ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی شکست دی تاہم گرین شرٹس آج شکست کا بدلہ لینے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔ایشیا کپ کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلادیش کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا اور دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا اہم ترین میچ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیمیں ہی جیت کےلئے پرعزم ہیں۔ بڑے مقابلے کو دیکھنے کےلئے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں اور میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور آج گراؤنڈ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی متوقع ہے۔آج کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ 

مزید :

اہم خبریں -کھیل -