گورنر ہاوس لاہور آج پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا،شہریوں کی بڑی تعداد سیرکیلئے پہنچ گئی

گورنر ہاوس لاہور آج پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا،شہریوں کی بڑی تعداد سیرکیلئے ...
گورنر ہاوس لاہور آج پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا،شہریوں کی بڑی تعداد سیرکیلئے پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر ہاوس لاہور آج چھٹی کے دن پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ صرف فیمیلیز کو ہی داخلے کی اجازت ہو گی، شہری صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گورنر ہاوس لاہور کا وزٹ کر سکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے آج پھر گورنر ہاوس کو عام شہریوں کےلئے کھول دیا ہے، عوام صبح 9 بجے سے دوپہر 12 اور 2 بجے سے شام 5 بجے تک گورنر ہاوس کی سیر کر سکیں گے۔ گورنر ہاوس میں صرف فیمیلیز کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی ہے تاہم لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا ساتھ لانے سے روک دیا گیا ۔