لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااورکلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہوراور گردونواح میں 4 اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،اس کے علاوہ شیخوپورہ،ساہیوال ،اوکاڑہ اور دیگر شہروںمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 20 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک بھارت سرحدی علاقہ تھا۔