’تمہاری منگیتر تم سے جھوٹ بولتی ہے‘ دوستوں کے بار بار کہنے پر آدمی چپکے سے منگیتر کے پیچھے پہنچ گیا تو وہ کیا کررہی تھی؟ ایسا شرمناک ترین منظر کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا اور پھر۔۔۔

’تمہاری منگیتر تم سے جھوٹ بولتی ہے‘ دوستوں کے بار بار کہنے پر آدمی چپکے سے ...
’تمہاری منگیتر تم سے جھوٹ بولتی ہے‘ دوستوں کے بار بار کہنے پر آدمی چپکے سے منگیتر کے پیچھے پہنچ گیا تو وہ کیا کررہی تھی؟ ایسا شرمناک ترین منظر کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں ایک نوجوان کی منگیتر نے اسے بتا رکھا تھا کہ وہ ایک گھر میں کام کرتی ہے لیکن نوجوان کے دوست اسے بتاتے تھے کہ لڑکی جھوٹ بول رہی ہے۔ ایک روز نوجوان چپکے سے لڑکی کے پیچھے چلا گیا جہاں اس نے ایسا شرمناک ترین منظر دیکھ لیا کہ اس نے لڑکی پر ہی چھری سے حملہ کر دیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس ایشیائی نوجوان کی اس لڑکی سے تین سال قبل منگنی ہوئی تھی۔ چند ماہ قبل اس نے لڑکے کو بتایا کہ اس نے ایک گھر میں ملازمت حاصل کر لی ہے۔ تاہم لڑکے کے دوست اسے بتاتے تھے کہ وہ گھر ایک نائیکہ کا ہے اور تمہاری منگیتر وہاں جسم فروشی کے لیے جاتی ہے۔
ایک روز نوجوان اس گھر میں پہنچ گیا۔ جب وہ اندر داخل ہوا تو وہاں کا منظر ہی کچھ اور تھا۔ اس نے اندر داخل ہو کر ایک کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے اس کی منگیتر نے کھولا جس کے ساتھ ایک مرد بھی اندر موجود تھا۔ لڑکی اسے اپنے سامنے دیکھ کر غصے میں آ گئی اور کہا کہ ”میرے کام میں دخل اندازی مت کرو۔“ لڑکا بھی اشتعال میں تھا اور اسے مارنے کے لیے آگے بڑھا تو لڑکی نے اپنے بیگ سے چاقو نکال لیا۔ لڑکے نے وہی چاقو چھین کر لڑکی کی ٹانگ پر دو وار کیے اور چاقو پھینک دیا جو مبینہ طور پر لڑکی نے اٹھایا اور اپنے ہی پیٹ میں گھونپ کر خودکشی کر لی۔پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے خاندان میں دیت کے لیے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -