اے پی سی کاایجنڈا ملکی مفاد نہیں  حکومت گرانا ہے،چودھری سرور

اے پی سی کاایجنڈا ملکی مفاد نہیں  حکومت گرانا ہے،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (بیورورپورٹ)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے (بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)
کہ حکومت کسی گھبراہٹ کی شکار نہیں نہ اے پی سی کا ایجنڈا ملکی مفاد میں ہے، اے پی سی کا ایجنڈا صرف حکومت کو گرانا ہے،عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیکر پانچ سال کے لیے وزیر اعظم منتخب کیا ہے، دو سال حکومت کو بہت چیلنجز کا سامنا رہا جن سے حکومت نے کامیابی سے نمٹا ہے، اب حکومت کی توجہ مہنگائی بیروزگاری اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کی طرف ہوگی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور چوہدری محمد اشفاق ورک کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرضلعی صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، منصور عزیز خان،آغا ندیم انو ر ودیگر موجود تھے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور عوامی خدمت و ملکی خوشحالی کے ویژن کی تکمیل کے سبب دوبارہ برسر اقتدار آئے گی، عوام ہی نہیں خود اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان بھی دلی طور پر حکومت مخالف جماعتوں کے ساتھ نہیں وہ بھی ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو نمائندگی کیلئے لوگ نہیں ملیں گے اے پی سی میں کرپٹ ٹولہ ایک جگہ جمع ہوکر اتحاد کا تاثر دے رہا ہے ہم کہتے آئے ہیں کہ سابق کرپٹ حکمرانوں کے مفادات مشترکہ ہیں اور اندر سے دونوں جماعتوں کی قیادت مشترک ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی وبے روزگاری خا تمہ کررہے ہیں۔ آئندہ سال عوامی امنگو ں کی تکمیل کا سال ہے ہر سطح پرعوام کو تاریخ ساز ریلیف فراہم کریں گے۔ 
چودھری سرور