"آپ سے کوئی لڑائی نہیں، والد کا دفاع کر رہے ہیں" مریم نے محمد زبیر کے ذریعے آرمی چیف کو یہ پیغام پہنچایا، مہر بخاری کا تہلکہ خیز دعویٰ

"آپ سے کوئی لڑائی نہیں، والد کا دفاع کر رہے ہیں" مریم نے محمد زبیر کے ذریعے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن مہر بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد زبیر آرمی چیف سے ملاقات کرنے سے پہلے رائیونڈ میں ملاقات کرکے گئے، انہوں نے مریم کا یہ پیغام دیا کہ "آپ سے کوئی لڑائی نہیں ہے، والد صاحب کا دفاع کر رہے ہیں۔"

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہر بخاری نے کہا کہ لیگی رہنما محمد زبیر نے 26 اگست کو آرمی چیف سے ملاقات کی۔ وہ کراچی سے براہ راست اسلام آباد نہیں گئے بلکہ پہلے لاہور آئے اور یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر نے رائیونڈ میں ایک میٹنگ کی جس کے بعد وہ راولپنڈی گئے۔

مہر بخاری کے مطابق محمد زبیر کی آرمی چیف سے 3 سے 4 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی اور انہوں نے اکٹھے ڈنر بھی کیا۔ محمد زبیر نے آرمی چیف کو مریم نواز کا پیغام پہنچایا اور کہا " مریم کہتی ہیں کہ آپ سے کوئی لڑائی نہیں ہے، اپنے والد کا دفاع کر رہے ہیں۔"