ریپ کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کو چھ ماہ تک پورے گاﺅں کی خواتین کے کپڑے دھونے کی سزا مل گئی 

ریپ کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کو چھ ماہ تک پورے گاﺅں کی خواتین کے کپڑے ...
ریپ کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کو چھ ماہ تک پورے گاﺅں کی خواتین کے کپڑے دھونے کی سزا مل گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ریپ کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت نے چھ ماہ تک اپنے گاوں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہا کردیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو سنائے گئے فیصلے میں 20 سالہ للن کمار کو ریاست بہار کے گاوں ماجوڑ میں چھ ماہ تک خود ڈیٹرجنٹ اور دیگر اشیا خرید کر تقریباً دوہزار خواتین کے کپڑے دھونے کے ساتھ ساتھ استری بھی کر کے دینے ہوں گے۔بہار کے مدھوبنی ضلع کے ایک پولیس افسر سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ ملزم کمار لانڈری کا کام کرتا ہے اور رواں سال اپریل میں اسے ریپ کی کوشش سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت کے لیے کوئی اگلی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔