سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا آج پہلا اجلاس متوقع

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا آج پہلا اجلاس متوقع
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا آج پہلا اجلاس متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا ترمیمی آرڈیننس کے بعد آج پہلا اجلاس متوقع ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے ممکنہ اجلاس میں جسٹس امین الدین بطور ممبر پہلی مرتبہ شریک ہوں گے۔

ترمیمی آرڈیننس سے قبل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب اختر شامل تھے، ججز کمیٹی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔