لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچنے والی خواتین حیران

لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچنے والی خواتین حیران
لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچنے والی خواتین حیران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے کاہنہ میں پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں پہنچنے والی خواتین حیران رہ گئیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ سارے راستے کھلے ہیں، سمجھ نہیں آ رہی کہ پولیس نے راستے بند کیوں نہیں کئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے کا پنڈال کھلا رکھا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں رنگ روڈ پر پریزن وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
ادھر لاہور کی کاہنہ مویشی منڈی میں آج ہونے والے تحریکِ انصاف کے جلسے کے پنڈال میں کھانے پینے، پارٹی پرچموں اور ٹوپیوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ فیروز پور روڈ پر کاہنہ مویشی منڈی جانے والے تمام راستے کھلے ہیں، فیروز پور روڈ سے کاہنہ کی طرف سڑک کے دونوں اطراف کنٹینرز کھڑے ہیں تاہم لاہور قصور روڈ اور رنگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔