وفاقی حکومت کا قرضوں میں کمی کیلئے ڈیبیٹ مینجمنٹ پلان  سامنے آ گیا

وفاقی حکومت کا قرضوں میں کمی کیلئے ڈیبیٹ مینجمنٹ پلان  سامنے آ گیا
وفاقی حکومت کا قرضوں میں کمی کیلئے ڈیبیٹ مینجمنٹ پلان  سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کا قرضوں میں کمی کیلئے ڈیبیٹ مینجمنٹ پلان  سامنے آ گیا،ڈیبیٹ مینجمنٹ کے تحت 71ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان ہے،پلان کے تحت وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بیک وقت قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرے گی،زیادہ سے زیادہ رعایتی بیرونی فنانسنگ کو متحرک کیا جائے گا، عالمی قرضوں سے جاری کثیرالجہتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا،بچت بڑھانے کیلئے قومی بچت سکیموں میں بہتری لائی جائے گی،بانڈز کے اجرا کیساتھ عالمی مارکیٹ میں موجودگی بڑھائی جائیگی،ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹس میں پانڈا، یورو و بانڈز اور عالمی سکوک جاری کئے جائیں گے،ری فنانسنگ اور شرح سود کے خطرات کو کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے،اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائیگا، قرض اتارنے کے پلان میں مالی خساروں کو کم کرنا بھی شامل ہے،مالی خسارے کم ہو جانے سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، استحکام کے نیتجے میں اضافی قرضوں پر ملک کا انحصار کم ہو گا۔