آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم دئبی پہنچ گئی

آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم دئبی پہنچ گئی
آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم دئبی پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں دئبی پہنچ گئی، ٹیم آج آرام کرے گی۔ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اَپ میچ کھیلے گی، کرکٹ ٹیم پہلا وارم اَپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ اور دوسرا میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ اتوار 6 اکتوبر کو دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔قومی ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔روانگی سے قبل قومی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید :

کھیل -