بنگلہ دیش میں چائے کی قیمت میں کمی

بنگلہ دیش میں چائے کی قیمت میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش چائے کی قیمت میں کمی آنے کا رجحان اس ہفتہ بھی برقرار رہا۔ چٹا گانگ میں چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں بنگلہ دیش کالی چائے اوسطاً 59.21 ٹکہ (0.76 ڈالر) فی کلو رہی جو کہ گزشتہ ہفتے 97.16 ٹکہ فی کلو گرام رہی تھی۔ نیشنل بروکرز لمیٹڈ کے مطابق نیلامی میں 874,000 کلو گرام چائے پیش کی گئی جس میں سے 47 فیصد بغیر فروخت کے رہ گئی۔ خریدارسیزن کے آخر میں زیادہ تر غیر معیاری چائے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر نہیں کررہے۔جس کی وجہ سے اس کی قیمت مسلسل گر رہی ہے، نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش بڑی مقدار میں بھارت سے کالی چائے درآمد کررہا ہے جبکہ بنگلہ دیش میں گزشتہ سال چائے کی پیداوار میں 1.6فیصد اضافہ ہوا اور ریکارڈ 63.5 ملین کلو گرام چائے پیدا ہوئی۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں چائے کی کھپت 65 ملین کلو گرام ہے جس کی وجہ سے وہ چائے کے نیٹ ایکسپورٹر سے نیٹ امپورٹر ملک میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مزید :

کامرس -