پاکستانیوں کا ایک اور ’’جگاڑ‘‘، بارات پر پیسے لوٹنے کا دلچسپ طریقہ

پاکستانیوں کا ایک اور ’’جگاڑ‘‘، بارات پر پیسے لوٹنے کا دلچسپ طریقہ
 پاکستانیوں کا ایک اور ’’جگاڑ‘‘، بارات پر پیسے لوٹنے کا دلچسپ طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی قوم کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے اور یہ جہاں بھی، جس مرضی حالات میں ہوں، ایسے ایسے ’’جگاڑ‘‘ لگا لیتے ہیں کہ دیکھنے والا بھی دنگ رہ جاتا ہے۔شادی بیاہ کے مواقعوں پر مہندی، بارات اور ولیمہ کی تقریبات کے دوران بہت ساری رسمیں ادا کی جاتی ہیں مگر بارات کے وقت ڈھول یا بینڈ کی تھاپ پر بھنگڑے اور پھر اس دوران باراتیوں کی جانب سے خوشی میں پیسے لٹائے جانے کا رواج بھی پاکستان میں عام ہے تاہم جدید زمانے کیساتھ پاکستانیوں نے اس میں بھی ’’جدت‘‘ پید اکر لی ہے۔جب بھی کوئی بارات کسی علاقے میں جاتی ہے تو مہمانوں کیساتھ ساتھ پیسے لوٹنے والے ’’بن بلائے مہمان‘‘ بھی آ جاتے ہیں اور اپنا مقصد پورا کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرتے ہیں۔ باراتی بھی اس موقع پر ہاتھ ’’کھلا‘‘ رکھتے ہوئے بھاری رقم ’’ہوا‘‘ میں اڑا دیتے ہیں جس کے حصول کیلئے وہاں اکٹھے ہونے والے بچے اور بڑے پوری جان مارتے ہیں ،لڑکوں نے بڑی بڑی ٹوکریاں ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے جن میں پیسے گرتے ہیں تو یہ لوگ اکھٹے کر لیتے ہیں،