عمران خان کی سیاست اور قول و فعل میں بھی تضادہے، عمران ظفر لغاری

عمران خان کی سیاست اور قول و فعل میں بھی تضادہے، عمران ظفر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست تضادات کامجموعہ ہے،ان کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب دادو میں لیاقت جتوئی کے پاس آئے جو کرپشن اور کرائم میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے نواز شریف بچ جاتا ہے، ان دونوں کے درمیان مک مکا بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جہاں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، کل دادو میں عمران کے جلسے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران خان کی تلاشی لیں اور پتہ کریں انہوں نے نواز شریف کو بچانے کے لئے کتنے پیسے لئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -