پروین عطاء ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ شرمناک فعل ہے‘ معاملہ پنجاب اسمبلی کے فورم پر اٹھاؤں گا‘ ڈاکٹر وسیم اختر
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونیوالی سول سوسائٹی کی خاتون رہنماء پروین عطاء ایڈووکیٹ کی عیادت کرتے ہوئے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
ان پر ہونیوالے قاتلانہ حملہ کی شدید مزمت کی اور کہا کہ اس طرح ایک خاتون پر حملہ کرنا انتہائی بزدلانہ اور شرمناک فعل ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتاانہوں نے کہا کہ پروین عطاپر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور اس کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مقدمہ میں دہشتگردی ایکٹ کو شامل کیا جائے اور اس کیس میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ میں اس معاملہ کو پنجاب اسمبلی کے فورم پر اٹھاؤں گا اور جب تک ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا چین سے نہیں بیٹھو گا اس موقع پر ریاض بلوچ ،سید کاشف اعجاز و دیگر موجود تھے ۔