”ریکارڈ بناناپاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ اور محنتی ہونے کا عملی نمونہ ہے “،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے یونس خان کو مبارکباد

”ریکارڈ بناناپاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ اور محنتی ہونے کا عملی نمونہ ہے ...
”ریکارڈ بناناپاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ اور محنتی ہونے کا عملی نمونہ ہے “،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے یونس خان کو مبارکباد

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ شبہازشریف نے 10ہزار رنز مکمل کرنے پر یونس خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ریکارڈبنانا پاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ اور سخت محنتی ہونے کا عملی نمونہ ہے ۔یونس خان کی اس کامیابی پر قوم کو فخر ہے ۔

ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کے سعودی عرب پہنچتے ہی سعودی عسکری اتحاد کو بڑی کامیابی مل گئی 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یونس خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان نے محنت اور مہارت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام کمایا۔

یاد رہے یونس خان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین اور ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کیے جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ یونس خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان بھی کر رکھا ہے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں