یونس خان کے بعد مصباح الحق نے بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا ،5ہزار رنز مکمل کر لیے
کنگسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 5ہزاررنزکاسنگ میل عبور کرنیوالے پاکستان کے7ویں بیٹسمین بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے5 ہزار رنز کا سنگ میل ویسٹ انڈیز کیخلاف جمیکا ٹیسٹ کے دوران عبور کیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے5ہزار یا اس سے زائدرنز بنانے والے7ویں بیٹسمین ہیں ان سے قبل یہ سنگ میل عبور کر نے والوں میں جاوید میاں داد، ظہیر عباس، سلیم ملک،محمد یوسف،انضمام الحق اور یونس خان شامل ہیں۔مصباح الحق نے5ہزار رنز بنانے والے طویل العمر دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے،پہلے بیٹسمین انگلینڈ کے جیک ہوبس تھے جنہوں نے5ہزار رنز بنانے کااعزاز 46 سال کی عمر میں حاصل کیا۔واضح رہے کہ یونس خان اپنے ٹیسٹ کریئر کے 10ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں ۔