لومیرج کرنیوالی لڑکی پولیس ہراسگی سے تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گئی

لومیرج کرنیوالی لڑکی پولیس ہراسگی سے تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)محبت کی شادی کرنے والی لڑکی پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف مجاہدنے ایس ایچ او بادامی باغ کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

درخواست گزار خاتون عینی نے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے عثمان جاوید سے محبت کی شادی کی اور وہ اپنی زندگی سے خوش ہے اس کے چچا ارشداور ان کے بیٹے اس کو ہراساں کر رہے اور ایس ایچ او بادامی باغ ان کے ساتھ ملا ہوا ہے اور پولیس اس کے خاوند کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں اور طلاق کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے ،پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -