132 قوانین منظو کئے گئے ،قومی اسمبلی کی آئینی مدت 31 مئی کو مکمل ہو گی

132 قوانین منظو کئے گئے ،قومی اسمبلی کی آئینی مدت 31 مئی کو مکمل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت31 مئی کو پوری کرے گی۔ موجودہ حکومت نے پانچ سال کے دوران132 قوانین منظورکیے ہیں ۔موجودہ دور حکومت کی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

قومی اسمبلی میں پانچ سالہ کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو سب سے زیادہ قانون سازی2016میں ہوئی جبکہ سب سے کم 2014 میں ہوئی۔ قوانین میں سے21ویں اور 23ویں ترامیم فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق ہیں۔ مزید دو ترامیم الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور حلقہ بندیوں اور نشستوں کے ردوبدل کے بارے میں کی گئی ہیں۔قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے ایک سو بتیس قوانین میں نیکٹا، الیکشن ایکٹ، ہندو میرج بل، پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ، تحفظ پاکتسان ایکٹ شامل ہیں۔قومی اسمبلی سے پا منظورہونے والے دیگر قوانین میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی فاٹا تک توسیع کا بل، گیس چوری اور ریکوری ایکٹ قابل ذکر ہیں۔موجودہ دور حکومت میں 13 ایسے قوانین بھی شامل ہیں جو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مختلف ترامیم کے نتیجے میں مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کو منتقل کیے گئے تھے۔
قومی اسمبلی