بچیوں کے اغوا میں ملوث ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

بچیوں کے اغوا میں ملوث ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سے سرجانی سے دو کمسن بچیوں کو اغواء کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ ماریا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو سرجانی سے دو کمسن بچیوں کو اغواء کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ ماریا کو پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمہ ماریا کو پہلے سے گرفتار ملزمان اعظم اور سجاد کی نشاندہی پر گرفتار کیا ۔ ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کیا جبکہ متاثرہ بچیوں کو بیان کے لیے 25 اپریل کو طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی میں اغواء اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔