کیمیکل فیکٹری کے ملازم کے اکاؤنٹس سے 50لاکھ نکل آئے،نیب نے طلب کر لیا

کیمیکل فیکٹری کے ملازم کے اکاؤنٹس سے 50لاکھ نکل آئے،نیب نے طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی ( این این آئی)کراچی کے فالودہ والے کے بعد کیمیکل فیکٹری کے ملازم کے اکاؤنٹس میں سے بھی 50لاکھ روپے نکل آئے،نیب کراچی نے فیروزوالہ کے رہائشی علی احسن کو آج (بدھ) کے روز طلب کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی احسن کو آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلہ میں طلب کیا گیا۔ علی احسن نے موقف اپنایا کہ میرا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں،کیمیکل فیکٹری میں معمولی سی تنخواہ پر ملازم ہوں،پچاس لاکھ روپے میرے اکاؤنٹ میں کیسے آئے مجھے بالکل علم نہیں۔
50لاکھ نکل آئے