رستم ، گھریلونا چاقی بدبخت بٹیے نے باپ ، بیوی اور بیٹی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا

رستم ، گھریلونا چاقی بدبخت بٹیے نے باپ ، بیوی اور بیٹی کو تیز دھار آلہ سے قتل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم (نمائندہ پاکستان) گھریلو ناچاقی کی بناء پر بیٹے نے باپ سمیت بیوی اور بیٹی کو قتل کر ڈالا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ ڈوبئی اڈہ میں ملزم رحمان علی نے گھریلوں ناچاقی کی بناء پر تیز دار آلے سے اپنے والد شاز اللہ ، بیوی مسماۃ(ر) اور بیٹی مسماۃ (ت) ساکنان دیر واڑی حال پیر آباد دوبئی اڈہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم نے تینوں لاشوں ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کر دیئے جبکہ ڈی ایس پی رورل سرکل شکیل خان، ایس ایچ اوبخت زادہ خان اور دیگر نفری نے ملزم رحمان علی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور کرائم سین کو محفوظ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔