وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں ، جہانگیر ترین میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزرائے کے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں جن میں فواد چوہدری ، غلام سرور اور اسد عمر بھی شامل ہیں تاہم اسد عمر نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کر دیا اور کابینہ سے مستعفیٰ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مبینہ تبدیلی سے متعلق افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں تاہم تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے لیکن اب جہانگیر ترین بھی ان کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور اور کہاہے کہ اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، عثمان بزدار کو پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور وہ مدت پوری کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ جعلی پراپیگنڈہ کر کے انتشار پھیلانے والے کامیاب نہیںہوں گے ۔
اس سے قبل چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی عثمان بزدار کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں بیان جاری کیا تھا ۔