پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل کا نام فائنل ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل کا نام فائنل ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل کا نام فائنل ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کا حق ہے جو ہمیں ملنا چاہیئے،انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے شیر افضل مروت کے نام پر براہ راست کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا، پی ٹی آئی کو اسمبلی اراکین کی تناسب سے قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کے بعد معاملات میں بہتری کا تاثر درست نہیں،پی ٹی آئی کے کیلئے حالات کل سازگار تھے نہ آج سازگارہیں،موجودہ حکومت میں معاشی حالات بہتر بنانے کی صلاحیت نہیں۔

مزید :

سیاست -