میں نے یہ نہیں کہ مریم نواز برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں، وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد مریم نواز لائف سٹائل میں بڑی تبدیلی لائی ہیں،مریم نواز کو سادہ کپڑے پسند ہیں وہ زیادہ تر سادہ کپڑے پہنتی ہیں،
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہناتھا کہ میں نے یہ نہیں کہ وہ برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں، وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں،ان کا کہناتھا کہ مریم نواز کیا پہن رہی ہیں اس کیلئے ان کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عید شو میں گفتگو میں کہا تھا کہ کبھی کبھار مجھے لگتا ہے کہ میں نے مریم نواز سے زیادہ مہنگے کپڑے پہنے ہیں،بات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر ہونی چاہئے۔