اسلحہ اسمگلنگ کا الزام:وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کا استعفیٰ منظور

اسلحہ اسمگلنگ کا الزام:وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کا استعفیٰ منظور
اسلحہ اسمگلنگ کا الزام:وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کا استعفیٰ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مشیر اللہ دنو خان بھیو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

جیکب آباد سے پکڑے گئے اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام لگنے کے بعد اپنے استعفے کا اعلان کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اللہ دنو خان بھیو کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

اللہ ڈنو خان بھیو وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے جنگلات و جنگلی حیات تھے، جیکب آباد اسلحہ اسمگلنگ کیس میں مبینہ طور پر اللہ دینو خان بھیو کی گاڑی استعمال ہونے کا الزام تھا۔

واقعے میں اللہ ڈنو خان بھیو کی سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل بھی مبینہ طور پر استعمال ہوئی تھی،اللہ دینو خان بھیو نے 20 اپریل کو وزیراعلیٰ کو اپنا استعفیٰ دیا تھا۔

اللہ ڈنو خان بھیو کا کہنا ہے غیر قانونی اسلحے کی نقل حرکت کا مجھ پر الزام لگا کر میرے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔