وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ عسکری  و سول قیادت شریک ہے،نائب وزریراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان  اور دیگر شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جائے،اجلاس میں بھارتی غیرذمے دارانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی عجلت میں کئے گئے بھارتی ناقابل عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کئے جا رہے ہیں، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔