کاجول اور کرن جوہر نے تمام اختلافات بھلا کر ایک بار پھر دوستی کرلی

کاجول اور کرن جوہر نے تمام اختلافات بھلا کر ایک بار پھر دوستی کرلی
کاجول اور کرن جوہر نے تمام اختلافات بھلا کر ایک بار پھر دوستی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں ایک بار پھر اداکارہ کاجول اور کرن جوہر کی دوستی کے چرچے جاری ہیں دونوں نے اپنے درمیان تمام اختالافات بھلا کر ایک بار پھر دوستی کرلی ہے تاہم اس خبر سے کاجول کے شوہر اجے دیوگن خاص خوش نہیں ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارہ کاجول اور ہدایت کار کرن جوہرکی 25 سالہ پرانی دوستی کی مثالیں دی جاتی تھیں تاہم اس دوستی کو گزشتہ سال اس وقت نظر لگی جب کرن نے اپنی کتاب لانچنگ تقریب کے دوران کاجول پر الزام لگایا کہ کاجول نے ان پر رشوت لینے کا الزام لگایا ہے.

دراصل گزشتہ سال کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ اور اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ کی ایک ساتھ ریلیز کے موقعے پردونوں دوستوں کے تعلقات خراب ہوگئے تھے دونوں گزشتہ 25 سالوں سے ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں لہٰذا اس خبر نے پورے بھارتی میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا، تاہم اب دونوں نے اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک بارپھر دوستی کا رشتہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کاجول کے شوہر اجے دیوگن اس دوستی سے خوش نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران جب اجے دیوگن سے کاجول اور کرن کی دوبارہ دوستی سے متعلق پوچھا گیا تو وہ جواب دینے کے بجائے الٹا میڈیا پر بھڑک گئے اور نہایت غصے میں کہا کہ میں میڈیا یا عوامی مقامات پر اپنے نجی معاملات کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا، یہ میرا انتہائی نجی معاملہ ہے اسلیے آپ لوگوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ مجھ سے اس بارے میں کوئی بھی سوال کریں۔

اجے دیوگن کا یہ روپ دیکھ کر میڈیا سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہکا بکا رہ گئے ، جب کہ اجے کی باتوں سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کاجول اور کرن جوہر کی دوبارہ دوستی سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔واضح رہے کہ اجے دیوگن ان دنوں اپنی فلم ’’بادشاہو‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں یہ تقریب بھی تشہیری مہم کا حصہ تھی جس میں اجے دیوگن اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور تقریب کا مزہ کرکرا کردیا، فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکار عمران ہاشمی، الیانا ڈی کروز، ایشا گپتا اور ودیوت جاموال مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید :

تفریح -