ناموس رسالتؐ کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے،علماء

 ناموس رسالتؐ کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نمائندہ خصوصی) عقیدہ ختم نبوت قرآن کی ایک سو آیات اوردوسودس احادیث سے ثابت ہے،عقیدہ ختم نبوت اسلام کامرکزی عقیدہ ہے سب سے پہلا اجماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے۔تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیا،امت محمدیہ کو اجماع امت کی دولت سے نوازا گیا اورامت نے بھی کمال کیا کہ سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیاان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے جوہرٹاؤن لاہور مین تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔